’’دی رائٹیس فاؤنڈیشن‘‘اپنی نوعیت کا ایک منفرد دینی ادارہ ہے۔ دین کے بنیادی احکام، جن کا علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے آسان انداز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے لوگوں تک پہنچانا اس ادارے کا اصل ہدف ہے۔ ادارہ ہر عمر کے افراد کے لیے ان کی عمر کا لحاظ رکھتے ہوئے نصاب تیار کررہا ہے یا پہلے سے تیارہ شدہ نصاب تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ مختلف علاقوں میں چھوٹے چھوٹے مکاتب قائم کرکے بچوں، جوانوں اور عمر رسیدہ خواتین وحضرات کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہمارا نصب العین ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ ہر مسلمان خواہ مرد ہو یا عورت دینی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو کر دین کی روشنی میں اس دنیا میں بھی بہترین زندگی گزارے اور اخروی زندگی کی بھی بھرپور تیاری کرکے یہاں سے رخصت ہو۔
© تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں دی رائٹیس فاؤنڈیشن Scope360 کی طرف سے